اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی بحرانی صورت حال میں اضافے کے ساتھ ہی ایران کے سنّی اور شیعہ علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں بیت المقدس میں اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اپنی آبائی سرزمینوں کی آزادی کی راہ میں جدوجہدکے لئے، ملت فلسطین کےحق اورمذہبی مقدسات کےدفاع پرتاکیدکی ہے۔ ایران کے شیعہ و سنّی علمائے کرام کے مشترکہ بیان میں صہیونی آبادکاروں اور اسرائيل کے فوجیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلۂ اول کی بے حرمتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، آیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی آبائی سرزمینوں میں تشدد پسندانہ اقدامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملت فلسطین، اپنے اسلامی تشخص کے تحفظ اور آبائی سرزمینوں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ایران کے شیعہ و سنّی علمائے کرام کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ کی پچاس روزہ جنگ کے دوران ملت فلسطین پر بے پناہ مظالم ڈھائے گئے ہیں اور ان کے گھروں کو تباہ و برباد کیا گيا ہے اور اب عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملت فلسطین کے غصب شدہ حقوق کے بحالی کے لئے ضروری اقدامات انجام دے۔
.......
/169